ڈیرہ بگٹی، او جی ڈی سی ایل کی گاڑی کو حادثہ، تین افراد زخمی

ڈیرہ بگٹی:کراچی سے پیرکوہ جانے والی گیس کمپنی او جی ڈی سی ایل کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے سبب گاڑی پر سوار تین افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ روز سوئی روڈ پر بچہ پہاڑی کے قریب نوابزادہ گہرام بگٹی پٹرول پمپ کے قریب او جی ڈی سی ایل کی گاڑی جو کہ کراچی سے پیرکوہ جارہی تھی تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کی شکار ہوگئی حادثے کے باعث گاڑی پر سوار تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا حادثے کے بعد پولیس لیویز اور ایف سی کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں منتقل کردیا جہاں تمام زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں