ڈیرہ مراد جمالی،نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی: نصیر آباد کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود گوٹھ نصیر خان میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص عبدالغفار کو قتل کر دیا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں