کوشش ہو گی امدادنئی افغان حکومت کے پاس نہ جائے، امریکہ
کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکہ افغان عوام کی بڑے پیمانے پر انسانی امداد جاری رکھے گا،ہماری خواہش اور کوشش ہو گی کہ امداد طالبان کے پاس نہ جائے تاہم امریکہ مختلف ذرائع سے افغان عوام سے انسانی امداد کے عہد کو نبھائے گا۔طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے ننگرہار میں ڈرون حملہ کیا گیا۔ امریکہ نے دعویٰ کیا کہ حملے میں داعش جنگجوؤں کے مبینہ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے کپتان بل اربن کا کہنا تھا کہ داعش خراسان کے منصوبہ ساز کو ٹارگٹ کر کے ہلاک کیا گیا اور حملے میں عام شہری نشانہ نہیں بنے
Load/Hide Comments


