رواں سال میں ابتک زیادتی کے369 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے
لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال ہونے والے زیادتی کے مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،رواں سال میں ابتک 369 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس میں رواں سال کے اب بھی 113 کیسز زیر تفتیش ہیں،انویسٹی گیشن پولیس نے 42 متاثرہ خواتین کے میڈیکل بھی نہیں کروائے۔ناقص تفتیش کی وجہ سے 91 کیسز میں ڈی این اے ہی تاخیر سے کروایا گیا۔ سب سے زیادہ زیادتی کے کیسز صدر ڈویژن میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 97 رہی۔کینٹ ڈویژن جنسی زیادتی کے کیسز کی تعداد 80 رپورٹ ہوئی،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں رواں سال 73 جبکہ سٹی ڈویژن میں 56 مقدمات رپورٹ ہوئے۔
Load/Hide Comments


