کابل میں امریکی ڈرون حملہ، داعش کا مبینہ خودکش بمبار ہلاک
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ ڈرون حملے میں ایک خودکش بمبار کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی حکام کے مطابق خود کش بمبار کا تعلق داعش خراسان سے تھا جو کہ کابل ائیرپورٹ پر حملہ کرنے جارہا تھا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی حملے میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


