نااہل اپوزیشن حکومت کی خوش قسمتی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نا اہل اپوزیشن حکومت کی خوش قسمتی ہے۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ غیر سنجیدہ اور نااہل اپوزیشن ملی۔فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول حکومت کے خلاف ایک حد سے آگے نہیں جانا چاہتے لیکن نواز شریف، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نظام کو پلٹنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں