300 کے قریب امریکی شہری اب بھی افغانستان میں ہیں‘انٹونی بلنکن

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ قریب 300 امریکی شہری اب بھی افغانستان میں موجود ہیں جنھیں وطن واپسی کا انتظار ہے۔نیوز چینل اے بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اب 300 یا اس سے کم امریکیوں پر پہنچ گئے ہیں جو گراؤنڈ پر ہیں اور اس وقت میں بھی کام کر رہے ہیں۔ تاکہ باقیوں کی واپسی ممکن ہوسکے۔‘ بلنکن کا کہنا ہے کہ کچھ امریکیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ طالبان کی 31 اگست کی ڈیڈلائن کے بعد بھی وہ وہاں موجود رہیں گے لیکن ’وہ افغانستان میں پھنسنے والے نہیں ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس ان کی واپسی کا بھی راستہ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں