جیکب آبادمیں کارروائی، 6افغان باشندے گرفتار
جیکب آباد: جیکب آباد میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 6 افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 6 افغانی شہریوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق صدر تھانہ کی پولیس نے سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی شمبے شاہ پولیس چوکی کے قریب بلوچستان سے آنے والی مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 6 افغان باشندوں سلیمان ولد ابراہیم، عبدالنافع عرف حقدار، بلول ولد ابراہیم، امید علی ولد عبدالستار، عبدالحکیم ولد عبدالستار اور رفعت اللہ ولد سید رسول کو گرفتار کرلیا پولیس کی جانب سے گرفتار غیرملکیوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


