تمام ممالک جبری گمشدگی کے واقعات کی روک تھا م، ملوث عناصر کیخلاف موثر کارروائی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں: اقوام متحدہ
نیویارک : اقوام متحدہ نے دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جبری گمشدگیوں سے متعلق واقعات روکنے اور اس میں ملوث عناصر کیخلاف موثر کارروائی کرکے مقدمات چلانے کیلئے اپنی ذمہ داریا ں پوری کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گورٹریس نے جبری گمشدگیوں کے کے عالمی دن کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا پڑے گا کہ ہم مل کر جبری گمشدگیوں کا خاتمہ کریں اور ا س کیلئے تمام ممالک مل کر ایک لائحہ عمل طے کریں تاکہ ایسے گھناؤنے واقعات کو روکا جاسکے اور اس میں ملوث عناصر کو قرارواقعی سزا دی جاسکے
Load/Hide Comments


