صوبے میں امن و امان کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود حالات وہی ہیں، ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر وسینئر قانون دان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مانگی ڈیم کے شہدا کے لواحقین کوانصاف فراہم کیاجائے،صوبے میں امن وامان کے نام پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں لیکن حالت یہ ہے کہ عوام عدم تحفظ کاشکارہے،حکومت وقت عوام کی مسائل اور مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے امن وامان کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں،دھرنا متاثرین کے مطالبات تسلیم کی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے حکومت زیارت دھرنامتاثرین کے مطالبات فوری تسلیم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں سالانہ اربوں روپے امن وامان کے نام پر خرچ کئے جارہے ہیں لیکن عوام کاعدم تحفظ کے شکار ہونے کااحساس لمحہ فکریہ ہے،مانگی ڈیم کے شہدا کے قاتلوں کوگرفتار کرکے دھرنا متاثرین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں،حکومت وقت کی جانب سے اس اہم مسئلے پر غفلت کامظاہرہ سوالیہ نشان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں