پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ی

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر ڈیڑھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔ مٹی کا 1 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل ایک روپے سستا کردیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 119روپے 80پیسے سے کم ہوکر118روپے 30پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116.53روپے سے کم ہوکر115.03روپے ہوگئی ہے۔مٹی کا 1 روپے 50 پیسے کمی کے ساتھ 88.30روپے سے کم ہوکر86.80روپے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 85.77روپے سے کم ہوکر84.77روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں