بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، بابر موسیٰ خیل

کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلع موسیٰ خیل کے دورے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل درگ سمیت مختلف جگہوں پر کروڑوں روپے کی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کو پایہ تکمیل تک پہنچا نے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں عوام کے ووٹ سے آئے ہیں۔لہذا ہم عوام کے مسائل ومشکلات ان کی دہلیز پر حل کرینگے انہوں نے کہاکہ ضلع موسیٰ خیل کے عوام کیلئے شعبہ صحت تعلیم سمیت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے ان منصوبوں سے ان کے بنیادی مسائل حل ہو نگے انہوں نے ضلع موسیٰ خیل کے عوام کا تہہ دل سے شکرگز ار ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی ووٹ دیکر اس عہدے سے نو از ہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع موسیٰ خیل کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ضلع بھر میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور نوجوانوں نسل کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں