نوکنڈی، اپنے مطالبات کے حق میں سیندک پروجیکٹ ملازمین کا احتجاجی دھرنا
نوکنڈی:سیندک پروجیکٹ میں مقامی ملازمین کا احتجاجی دھرنا جوکہ گذشتہ روز شروع ہواتھاجبکہ مینجمنٹ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردی گیاتفصیلات کیمطابق مقامی ملازمین نے قریبی دیہاتوں کے رہائش پذیر مقامی ملازمین کے گھروں کوآمدورفت کے لئے راستہ کھولنے کامطالبہ رکھا تھا جوکہ گذشتہ ایک سال سے کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے بند کردی گئی ہیاورملازمین جن کی تعداد دوسو کے قریب تھے اپنے مطالبات کے حق کمپنی آفس کے سامنے دھرنا دیاتھااور کمپنی انتظامیہ نے ملازمین کو راستہ کھولنے کی بجائے چھٹیاں بڑھانے اور مختلف بونس دینے پرآمادہ کیااور اس طرح ملازمین اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے اور ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کیاگیا۔
Load/Hide Comments


