جن کے پاس ڈریس تبدیل کرنے کا اختیار نہیں وہ نظام کیا چینج کریں گے، مولانا حافظ حمد اللہ
کوئٹہ :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما ء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جس حکمران کے پاس ڈریس چینجنگ کااختیار نہیں وہ نظام کیا چینج کریں گے؟تبدیلی اور انقلاب لانے والے حکمران بااختیار اور با اعتماد ہوتے ہیں بات بات پر یو ٹرن لینے والے حکمران انقلابی نہیں بلکہ شیخ چلی ہوتے ہیں ان سے انقلاب کی توقع نہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ دارالعلوم عبداللہ بن مسعودؓملت ٹاؤن ملیرہارٹ کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور جمہوری نظام کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے مارشلا اعلانیہ ہو یا غیر اعلانیہ قبول نہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل تمام جمہوریت پسند جماعتیں ملک میں جمہوریت کی بالادستی اور استحکام کے لیے محوجہد ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار تک رسائی کے لیے موجودہ قابض حکومت نے ہر حد پار کر دی بند کمروں میں جمہوریت اور جمہوری نظام کا گلہ گھونٹ کر اقتدارکا سودا کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ؟تبدیلی اور انقلاب لانے والے حکمران بااختیار اور با اعتماد ہوتے ہیں بات بات پر یو ٹرن لینے والے حکمران انقلابی نہیں بلکہ شیخ چلی ہوتے ہیں ان سے انقلاب کی توقع نہیں۔


