دبئی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی رونمائی

دبئی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔ دبئی میں منعقدہ تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی متحدہ عرب امارات کے شیخ نیہان مبارک النیہان تھے۔ ان کے ساتھ خالد زارونی اور آئی سی سی آفیشلز بھی موجود تھے۔بھارت کی میزبانی میں 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی میلے کے تمام تر انتظامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کررہا ہے، میچز دبئی، ابوظہبی اور عمان میں شیڈول ہیں، 17 اکتوبر سے ایونٹ کا سپرکوالیفائر رانڈ شروع ہوگا، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا سب سے بڑا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں