آپ نے صرف مجھے ہی نہیں بلکہ پورے بلوچستان کو یتیم کر دیا، سردار اختر مینگل

خضدار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ آج بلوچستان کی سیاست کا ایک باب بند ہوگیا ہے، سردار عطاء اللہ مینگل کی وفات سے صرف میں نہیں بلکہ بلوچستان قوم یتیم ہوگیا ہے، سردار عطاء للہ مینگل سیاست کے لازوال نقوش تھے جنہوں نے پوری زندگی عہد و پیمان کی پختگی کے ساتھ ایسی سیاست کی بنیاد رکھی جو دھوکہ دہی اور نفاق سے پاک تھا۔ سردار عطاء اللہ مینگل کے وفات کے بعد لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ سردارء عطاء اللہ خان مینگل نے بلوچستان اور بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کے لئے پارلیمان اور پارلیمان سے باہر زبردست جدوجہد کی جس کی وجہ سے آج ہر آنکھ اشکبار ہے۔ بلوچستان کے یہ سپوت نے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر ون یونٹ کے خلاف جو جدوجہد کی وہ بھی تاریخ میں رقم رہے گی، انہوں نے بلوچستان کے لوگوں کو اور خاص کر نئی نسل کو اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے بلوچستان یونیورسٹی اور بولان میڈیکل کالج کا تحفظ دیا۔ آج جبکہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں سیاست میں افراتفری، بے راروی اور عدم توازن ہے تو ایسے موقع پر سردار عطاء اللہ جیسے بزرگ ہستیوں کی کمی ہمیشہ یاد آتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی یہ کوشش رہے گی کہ وہ ان مشکل حالات میں سردارعطاء اللہ خان مینگل کے اصول اور نقطہ نظر کے تحت اپنی سیاسی جدوجہد کو آگے لے جائیں اور بلوچستان کے تمام قوم پرست و دیگر اسٹیک ہولڈرز جماعتوں کو ساتھ ملا کر ان کے مشن کو زندہ رکھے۔ انہوں نے کہاکہ میں اس افسردگی کے موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو صبر کی تلقین کرتا ہوں اور اللہ رب العالمین سے دعا کرتا ہوں کہ رب العالمین اور ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں