جعفر آباد، پانی کی شدید قلت، ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی غیر آباد
اوستہ محمد؛ ضلع جعفر آ باد میں پا نی کی شدید قلت ہزاروں ایکڑ زمین غیر آ باد ہو نے لگے زمیندار و کا شت کار سخت پر یشان پانی نا ہونے سے مال مویشی بھی پیاس سے مررہے ہیں پورا ضلع قلت کی وجہ سے زمینداراور کا شت کار سخت پر یشان اور ما یوس ہیں جنہیں لاکھوں رو پے کا نقصان ہورہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ بلوچستان گور نمنٹ نے سندھ حکو مت سے بلو چستان کا پا نی کا حصے کے حوالے سے کو ئی عملی اقدا مات نہیں اٹھا ئے جس کی وجہ سے ضلع جعفر آ باد اور نصیر آ باد میں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگ نقل مکانی کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں لوگ پانی کی بو ند بوند کو تر س گئے ہیں اور جانور بھی مررہے ہیں سندھ حکومت بلوچستان کو اس کے حصے کا پورا پانی فرا ہم نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے نصیر آ باد ڈویژن تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے زمینداروں اور قحط سالی کا منظر پیش کررہا ہے، تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان کا گرین بیلٹ نصیر آ باد ڈویژن پا نی نا ہو نے سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے کھیر تھر کینال اور پٹ فیڈر کینال میں پا نی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے ضلع جعفر آ باد اور نصیر آ باد کی ہزاروں ایکڑ ارا ضی غیر آ باد ہو رہی ہے زمینداروں اور کاشتکاروں نے حکو مت سے اپیل کیا کہ وہ بلوچستان کے گرین بیلٹ نصیر آ باد کو تبا ہی سے بچانے کے لیئے عملی اقدا مات اٹھا کر کھیر تھر کینال اور پٹ فیڈر کینال میں پانی کی فرا ہمی کو یقینی بنا ئیں۔


