بلوچستان کے تمام ڈویژن میں جدید لیبارٹریز کا قیام ناگزیر ہے، ربابہ بلیدی
کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے جمعہ کے روز یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی پبلک ہیلتھ لیبارٹریز کے نیشنل کوآرڈینیٹر کرنل ڈاکٹر امجد، سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول یو ایس اے کے کنسلٹنٹ ومانیٹرنگ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سعید احمد اور انچارج پبلک ہیلتھ لیبارٹریز بلوچستان ڈاکٹر حنیف مینگل نے ملاقات کی اور بلوچستان میں پی سی آر لیب کے قیام سے متعلق پیش رفت سے آگاہی دہی پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے تمام ڈویژن ہیڈ کوارٹرز سمیت مجموعی طور پر 9پی آر سی لیب کی منظوری دی جاچکی ہے پنجگور اور تربت میں یہ لیب فعال کردی گئی ہیں جبکہ دیگر ڈویژن میں ٹیسٹنگ ریجنس اور کٹس کی خریداری کے لئے محکمہ خزانہ سے فنڈز کا اجرا ہوچکا ہے جس کے بعد بہت جلد دیگر تجویز کردہ مقامات پر بھی پی آر سی فعال کردی جائیں گی بلوچستان کے تمام ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں ان جدید لیبارٹریز کے قیام سے عوام کو مقامی سطح پر ہی کوویڈ، ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور مختلف انفیکشن ڈیزیز سمیت متعدد پیچیدہ امراض کی تشخیصی کی طبی سہولیات میسر آسکیں گی پبلک ہیلتھ لیبارٹریز کے نیشنل کوآرڈینیٹر کرنل ڈاکٹر امجد نے پارلیمانی سیکرٹری صحت کو بتایا کہ دو روزہ انسپیکشن کے دوران بلوچستان میں ٹیسٹنگ سے متعلق اقدامات اور امور کا تفصیلی سے جائزہ لیا گیا ہے اس دوران لیب انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی بہتری سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں کرنل ڈاکڑ امجد نے بلوچستان میں ہیلتھ ریفارمز کو سراہتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے ویژن اور پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی پروفیشلزم پر مبنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے قریبی رابطہ کاری اور تعاون کو سراہا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت بلوچستان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ باہمی مشاورت سے طبی سروسز کی بہتری کے لیے اقدامات کا تسلسل جاری رکھیں گے دریں اثنا پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے جمعہ کو یہاں بلوچستان فزیو تھیراپسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں فزیو تھیراپی او پی ڈیز و کلینکس کے قیام سے متعلق تجاویز اور پریزنٹیشن پیش کی، وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ طبی لحاظ سے فزیو تھیراپی نہایت اہمیت کی حامل ہے اور یہ عمل علاج کے دوران اور بعد از علاج تسلسل کے ساتھ ضروری ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوویڈ کی عالمی وبا کے دوران فزیو تھیراپی کی اہمیت غیر معمولی طور پر سامنے آئی تاہم پاکستان کے عام آدمی میں اب بھی فزیو تھیراپی سے متعلق شعور کا فقدان ہے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ہم فزیو تھیراپسٹ کی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے قابل عمل حکمت عملی مرتب کررہے ہیں تاکہ ان کے وسائل مختص کئے جاسکیں ہیلتھ کئیر سے وابستہ ہر فرد ہماری ٹیم کا حصہ ہے اور ہم نے مل جل کر پوری تندہی اور محنت سے کام کرتے ہوئے عوام کو صحت عامہ کی معیاری اور قابل اعتماد خدمات فراہم کرنی ہیں ڈاکڑ ربابہ خان بلیدی نے فزیو تھیراپسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دلایا کہ متعلقہ فورم پر فزیو تھیراپسٹ کے محفوظ مستقبل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


