سوراب، ٹارگٹ کلنگ ایک بار پھر سر اٹھانے لگی،4دنوں میں ایک قتل، ایک زخمی
سوراب:ڈسٹرکٹ سوراب میں ٹارگیٹ کلنگ ایک بار پھر سر اٹھانے لگے گزشتہ 4دنوں میں دو مختلف واقعات رونما ایک شخص قتل ایک زخمی ہوگئے،انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام تفصیلات کے مطابق سوراب شہر میں 3دن قبل سرخ سوراب میں شہید حافظ محمد اسماعیل ریکی کو ان کے شاپنگ سینٹر میں مغرب کے وقت نامعلوم مسلح افراد گھس کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اس دلخراش واقعہ سے ہر ایک کی آنکھ نم ہوگئی۔لیکن افسوس کہ 3دنوں سے شہید حافظ محمد اسماعیل ریکی کی قتل میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔انتظامیہ کی اس طرح کے ناکامی و نااہلی سے سوراب کے ہر شہری کے ذہن میں مزید غم و غصے پیدا کیے ہیں اب وہ اپنے آپ کو سوراب میں غیر محفوظ سمجھنے لگے۔
Load/Hide Comments


