حامد کرزئی کی طالبان اور مزاحمتی اتحاد کے درمیان مذاکرات کی کوششیں
کابل:افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے پنجشیر وادی میں طالبان اور مزاحمتی اتحاد کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہتھیار چھوڑ کر پْرامن طریقے سے بات چیت ہوسکے۔ 2001 سے 2014 تک افغانستان کے صدر رہنے والے کرزئی نے ٹویٹ میں کہا کہ ’اصلاح پسندوں کی کوششوں کے باوجود، پنجشیر میں فوجی کارروائیاں اور لڑائی جاری ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں نہیں سمجھتا کہ اس کے نتائج ملک اور لوگوں کے مفاد میں ہوں گے۔ اسی لیے میں دونوں فریقین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جنگ واحد حل نہیں۔‘ کرزئی کا کہنا تھا کہ اس سے افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہوگی۔
Load/Hide Comments


