امریکہ اور یورپ کے راستے الگ ہورہے ہیں: فنانشل ٹائمز
لندن:برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے آٹھ ماہ قبل اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یورپی اتحادیوں کی رائے کومسلسل نظراندازکئے جانے کے باعث امریکہ اور یورپ کے راستے الگ ہورہے ہیں۔رائے پر مبنی اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے درمیان اختلاف کی وجہ بائیڈن کی جانب سے اعلان شدہ تین ترجیحات کوویڈ 19، آب و ہوا اور چین ہے۔چینی مارکیٹ میں یورپ کے مضبوط کاروباری مفادات اورچین کے ساتھ کاروباری تعلق ختم کرنے کے لیے کم یورپی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ او راس کے یورپی اتحادیوں نے ابھی تک چین کے بارے میں ایک متفقہ مشترکہ موقف قائم نہیں کیا اورایسا کرنے کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے بیشتر اتحادی امریکہ کے مقابلے میں چین کے ساتھ زیادہ تجارت کرتے ہیں۔آب و ہوا کے حوالے سے مضمون میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن عالمی حدت کے حوالے سے بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھاتے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن کی امریکہ کی جانب سے 2030 تک کاربن اخراج میں نصف کمی کے ہدف کو پورانہ کرنے کی تجویز کے باوجود ستم ظریفی یہ ہے کہ بائیڈن کے آب و ہوا کے ایلچی جان کیری دنیا بھر کے ممالک کے دورے کررہے ہیں اور ان ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کام کریں جو امریکہ نہیں کرے گا۔


