نواز شریف نے ملک کو ترقی کے بلندیوں تک پہنچایالیکن انھیں آج غدار کہا جارہا ہے،یعقوب ناصر

لورالائی: مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی صلا حیت دی دہشت گردی کے ناسور کا ختم کیا ملک کو ترقی کے بلندیوں تک پہنچایالیکن انھیں آج غدار کہا جارہا ہے جو کہ نیک شگون عمل نہیں ایک محب وطن کو ایسے القابات سے نوازنے والوں کی محب وطنی پر شک کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو میاں نواز شریف اور شہباز شریف فوبیا ہوگیا ہے وہ رات کو تو ان سے ڈررہے تھے اب دن کو بھی ان سے ڈر رہے ہیں عمران خان نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو علاج کے غرض سے لندن بھیجا تھا اب وہ وہاں اپنا علاج کر رہے ہیں جب انکے معالج انھیں اجازت دینگے وہ اپنے ملک ضرور اجائینگے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو زبردستی کسی صورت نہیں لایا جسکتا برطانیہ میں انھیں قانون کے مطابق رہنے کا پورا حق حاصل ہے وہ کسی صورت سیاسی پناہ کیلئے درخواست نہیں دینگے وہ جس مقصد کیلئے وہاں گئے ہیں و اسکو پورا کرکے ہی وہ اپنی مرضی سے ملک خود ائینگے انہوں نے کہا کہ شریف برادارن مریم نواز شریف پر آجتک کوئی ایک پائی کا کرپشن بھی نیب اور حکومتی تفتیشی اداروں نے ثابت نہیں کیا اور نا کوئی اور جرم کیا بلکہ انہوں نے ملک کو ترقی دیکر خوشحال بنایا موٹر ویز اورنج ٹرین اور سی پیک انکے شاہ کار منصوبے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ سے ٹکراو کے چکر میں ہے جس سے ملک میں نظام انصاف کو شدید دھچکہ لگنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراو سے ملک کی بقاء بھی متاثر ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کے نام پر آنے والی حکومت نے ہی عدلیہ کے فیصلے کو چیلنج کر کے انصاف کا قتل کیا ہماری جماعت پی ڈی ایم سے ملکر ملک میں وہ تحریک چلانے جارہی ہے جس سے حکومت کو ہر صورت گھر جانے پر مجبور ہونا پڑیگا انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرول گیس بجلی ادویات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہونے سے عوام پر سارا بوجھ پڑ رہا ہے جس سے وہ دو وقت کی روٹی کیلئے محتاج بن رہے ہیں ظالم مہنگائی سے عوام مشکلات کا شکار ہیں لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپوزیشن کے رہنماوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں