پنجشیر میں شدید لڑائی جاری، امراللہ صالح کے ٹھکانے کو محاصرے کا دعویٰ
کابل:افغانستان کی وادی پنجشیر میں شدید لڑائی جاری ہے، طالبان نے امرللہ صالح کے ٹھکانے کا محاصرہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ادھر مزاحمتی تحریک کے ترجمان فہیم دشتی نے کہا ہے کہ پہاڑ پر دھماکے کی وجہ سے دشتِ ریوت کے علاقے میں طالبان کو محصور کر دیا ہے۔ طالبان کی تمام گاڑیاں اور سامان پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔ خاواک کراسنگ بھی منقطع ہو چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وادی پنج شیر میں شدید لڑائی جاری ہے، طالبان نے پریان اورخنج کے بعد انابہ کے اضلاع پر بھی قبضہ کر لیا، فورسز نے صوبائی دارالحکومت بزارک میں داخل ہونے کا دعوی کیا، طالبان نے دعوی کیا کہ امراللہ صالح کے ٹھکانے کا محاصرہ کرلیا، کچھ علاقوں میں لڑائی ہو رہی ہے، جلد فتح حاصل کر لیں گے۔مزاحمتی تحریک کے ترجمان فہیم دشتی نے کہا کہ پہاڑ پر دھماکے کی وجہ سے دشتِ ریوت کے علاقے میں طالبان کو محصور کر دیا ہے۔ طالبان کی تمام گاڑیاں اور سامان پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔ خاواک کراسنگ بھی منقطع ہو چکی ہے۔


