برلن، ہزاروں افراد کا ہم جنس پرستوں کے شادی کی حمایت میں مظاہرہ

برن:سوئٹزرلینڈ میں ہزاروں شہریوں نے ہم جنس پرست افراد کے شادی کے حق کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شہر ریورخ میں ایک پرائیڈ مارچ کا اہتمام کیا گیا، جس میں منتظمین کے مطابق بیس ہزار افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے شادی کا حق سب کے لیے کے نعرے لگاتے ہوئے اس بارے میں آئندہ ہونے والے ریفرنڈم میں اپنی طرف سے حمایت کا اظہار کیا۔ ہم جنس پرست افراد کو قانونا شادی کا حق دینے سے متعلق سوئٹزرلینڈ میں یہ ریفرنڈم چھبیس ستمبر کو ہو گا۔ سوئٹزرلینڈ ان چند یورپی ممالک میں سے ایک ہے، جہاں اب تک ہم جنس پرستوں کو آپس میں باقاعدہ شادی کی اجازت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں