گوگل نے افغان حکومت کے ای میل اکاؤنٹس بلاک کر دئیے
واشنگٹن:انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے افغانستان کی حکومت کے متعدد ای میل اکاؤنٹس کو عارضی طور پر بلاک کر دیا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق معاملے سے آ گاہی رکھنے والے ایک شخص نے بتایا ہے کہ اکاؤنٹس لاک ڈاؤن کرنے کا یہ فیصلہ افغان حکومت کے سابق اہلکاروں اور ان کے عالمی شراکت داروں کے ڈیجیٹل روابط کی ٹریل کے بارے میں بڑھتے خوف کو کم کرنے کے لیے کیا گیا۔
Load/Hide Comments


