کیسکو کی نجکاری کی سازش، کامیاب نہیں ہونے دینگے،کیسکو لیبر یونین بلوچستان

کوئٹہ کیسکو لیبر یونین بلوچستان کا اجلاس زیر صدارت پیر محمد کاکڑ ہوا اجلا میں چیر مین عزت اللہ بلوچ جنرل سیکر ٹری حافظ عصمت اللہ سر پرست اعلی آغا سلطان شاہ چیف ارگنائزر اسلام یوسفزئی علی احمد کاسی ملک ندیم ملک ندیم ملک سعید جان لہڑی حاجی عبد المجید خلیل احمد بلوچ آصف شاہوانی عزیز احمد سارنگزئی نے شرکت کی اجلاس میں کمیٹیوں نے کار کردگی رپورٹ کی جس سے اطمنان بخش قرار دے دیا جلاس میں پیر محمد کاکڑ نے عدالتی معاملات اور حافظ عصمت اللہ آغا سلطان شاہ اسلام یوسفزئی نے مختلف ملاقاتوں کے بارے تفصیل سے شرکاء کو اگاہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیر مین عزت اللہ بلوچ نے کہا کہ دفتری ٹائم میں نام نہاد یونین کے آئے روز جلسے مظاہرے اور دفاتر کی بندش کمپنی کی تباہی اور نجکاری کی سازش ہے انھوں نے کہا کہ وہ جلسے اور مظاہروں کے بہانے نہ صرف دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہیں بلکہ سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں جس سے کمپنی کا دوگناہ نقصان ہوتا ہے ایک کام کی بندش دوسرے سرکاری وسائل کا استعمال ہم کیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دفتری اوقات میں غیر ضروری جلسوں اور اس میں آفیسران کی شرکت پر پابندی عائد کی جائے اور سرکاری وسائل کو ایک یونین کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیں اجلاس میں کیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کی گیا کہ لائن مینوں کے جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کئے معیاری PPاور T&Pجس بگٹ گاڑی بھی شامل تمام سب ڈویژن کو فراہم کی جائے 33فیصد ایمپلائز سن کوٹے پرعمل درآمد کرتے ہوئے ہزاروں خالی پوسٹوں پر بھر تیا کی جائے ڈینجر الاؤنس دوگناہ کیا جائے ہاؤس ریکوزیشن کیسکو کے تمام ملازمین کوفراہم اور ٹی اے ڈی اے تنخوا ؤں میں ضم کیا جائے کیسکو ملازمین کے لئے مزید رہائشی کالونیاں بنائی جائے اور آسان اقساط پر پلاٹ فراہم کی جائے انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کمر شل پروسیجر کے مطابق مزید سب ڈویژن بنائی جائے تاکہ کمپنی کی کار کردگی بہتر بنائی جاسکے پسند اور نا پسند کی روش کو ختم کرتے ہوئے تمام کیٹگریز کی پروموشن میرٹ اور سنیار ٹی پر کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں