پاکستان،برطانوی طیارے کی لینڈنگ کی سمری مؤخر کردی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے پراعتراض کرتے ہوئے برطانوی چارٹرڈ طیارے کی پاکستان میں 9 ستمبر کو لینڈنگ کی اجازت دینے کی سمری مؤخر کر دی۔ وفاقی وزرا نے اعتراضات اٹھایا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر صرف پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا، برطانیہ کی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں، امید ہے برطانیہ اپنی پالیسی کا جائزہ لے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاس میں ہوا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور 15 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم نے مناسب بات نہیں ہے کہ غریب لوگوں کی زمین لے کر بڑے لوگوں کو سستے داموں دے دی جائے، اسلام آباد میں گاں کی زمینوں کو خریدا گیا اور من پسند ججز، بیوروکریٹس کو پلاٹس دیے گئے، ماضی میں بھی ججز کو پلاٹ ملے، وزیراعظم نے اسد عمر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس پر برہمی کا اظہار کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کمیٹی ایک نظام تشکیل دے گی تاکہ بڑے لوگ غریبوں کی زمینوں پر ہاسنگ سوسائٹی نہ بناسکے، کابینہ کو بتایا گیا کہ سرکاری اداروں کو 286ارب کے نقصان کا سامنا ہوا، این ایچ اے کا خسارہ 140ارب ہے، باقی اداروں کو منافع بخش اداروں میں منتقل کردیا ہے، ابھی بھی اس حوالے سے اصلاحات کررہے ہیں، رکاوٹوں پر قابو پالیا ہے، اب مزید اصلاحات کریں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے اس کے سکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے ایک چارٹرڈ جہاز پاکستان آنا چاہتا تھا کہ اس کو استثنی دی جائے لیکن اس کو فی الحال مؤخر کردیا ہے، امید ہے برطانیہ پاکستان سے متعلق ریڈ لسٹ پالیسی کا جائزہ لے گی۔ ہم پاکستان میں غیرملکی فلموں کو پاکستان بحال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں، سینما کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔افغانستان میں جو حالات چل رہے ہیں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاسی اور اسٹریٹجک ریلیشن شپ قائم ہے۔انتخابی اصلاحات سے متعلق کابینہ اجلاس میں تفصیلی بات ہوئی، پاکستان میں عمران خان کی حکومت ہے تو انتخابی اصلاحات کی بات کررہے ہیں، آصف زرداری اور نوازشریف انتخابات میں اصلاحات نہیں چاہتے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک بات بھی دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیتے، مریم نوازاور بلاول بھٹو ایک طریقے سے وزیراعظم بن سکتے ہیں، ایک پاکستانیوں کی قسمت خراب ہو، دوسرا دھاندلی ہو،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سیاست عدالتوں سے تاریخیں لینا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے پراعتراض کرتے ہوئے برطانوی چارٹرڈ طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ روک دی۔ وفاقی وزرا نے اعتراضات اٹھایا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر صرف پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا، برطانیہ کی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں، امید ہے برطانیہ اپنی پالیسی کا جائزہ لے گا۔ اجلاس میں برطانیہ کیساتھ مجرمان کی حوالگی کیلئیایم او یو کی سمری پر تفصیلی بحث ہوئی، وزرا نے پاکستان کوریڈ لسٹ پر رکھنے پر شدید اعتراض کیا اور 9 ستمبر کو چارٹر طیارے کی پاکستان لینڈنگ کی منظوری روک دی گئی۔وفاقی وزرا اسد عمر، بابر اعوان اور شیخ رشید نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا، برطانیہ کی بتائی گئی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں