حمید آباد، پینے کے پانی کی قلت کیخلاف کاشتکاروں کا احتجاج،روڈ بلاک

حمید آباد: ٹیپل شاخ کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے پینے کی پانی قلت کے خلاف شاہی چوکی کے مقام پر ٹائرجلا کر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ مظاہرین سے غلام رسول لہڑی عبدالرسول بلوچ عبدالواہاب بگٹی و دیگر کا کہنا تھا کہ نا اہل کرپٹ منتخب نمائندوں اور کرپشن محکمہ ایری گیشن افیسران کی ملی بھگت کرکے بیرون کو آباد کیا گیا یہاں کے لوگ اب پینے کیلئے پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ٹیپل شاخ کے ٹیل کے تالابیں بھی خشک ہو چکے ہیں لوگوں کے مال مویشی مرنے لگے مگر محکمہ ایری گیشن کو کوئی ترس نہیں وہ صرف کرپشن کرنے میں مصروف ہیں یہاں کے لوگ پانی نہ ہونے کی وجہ سے نقل مکانی کرنے مجبور ہو گئے رہنماں کا کہنا تھا کہ جب تک ٹیپل شاخ کو پانی ٹیل نہیں کیا گیا تب تک ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا آبادی کا سیزن تو ہمارا چلا گیا پینے کیلئے پانی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں