طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے سے جرمنی اور امریکا کا انکار
واشنگٹن امریکا اور جرمنی نے افغانستان میں طالبان کی مقرر کردہ نئی عبوری حکومت کو جلد تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس سے جرمنی میں امریکی ایئر بیس رامشٹائن میں ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ عسکریت پسند گروہ طالبان کو اپنے عمل کے ذریعے ہی بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔ جرمن وزیر خارجہ نے بھی اسی نوعیت کے خیالات کا اظہار کیا تاہم انہوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو بعید ازامکان قرار نہیں دیا۔ تینتیس ارکان پر مبنی طالبان کی عبوری حکومت میں نہ تو کوئی خاتون شامل ہے اور نہ ہی دیگر سیاسی دھڑوں کے نمائندے۔
Load/Hide Comments


