صوبے میں حکومت نہیں بلکہ پولیس گردی ہے،مولاناعبدالغفور حیدری

اوستہ محمد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بی ایم سی کے طلبا وطالبات پر تشدد بدترین مثال ہے جس کا جواب حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا، فوری طور پر طلباء کو درپیش مسائل حل کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کے دعویدار ایک چھوٹے شہر کے طلبا کے مسائل حل نہیں کرسکی اور فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلبہ پر لاٹھی چارج کیاگیا جس کی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہ اس اہم مسئلہ کو ایوان بالا میں دوستوں کے ساتھ مل کر اٹھائینگے انہوں نے کہا کہ جبر اور زبردستی سے کوئی حکومت نہیں چل سکتی چند ناعاقبت اندیش لوگوں کو کرسی پر بٹھایا گیا ہے مگر ان میں حکمرانی کی صلاحیت بالکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت نہیں بلکہ پولیس گردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں