نصیر آباد میں نوسر باز گروہ سرگرم، اناج کے تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان
اوستہ محمد(یو این اے )نصیرآباڈویژن میں نوسر باز کا ایک گروہ جو کہ گندم یا شالی کے ٹریکٹروں پر دھان لیکرنہ صرف بلوچستان بلکہ سندھ بھی جاکر ییرا پھری کر کے وزن کو آگے پیچھے کر کے فروخت کرتے ہیں جس سے کئی مل مالکان اور بیوپاریوں کو لاکھوںکا نقصان دیا۔ نصیر آباد ڈویژن میں ایک ایسا نوسرباز گروہ سر گرم ہے جو پچھلے تین چار سال سے اناج میں ہیرا پھیری کرا ہے، جس میں گندم، شالی یا کوئی اناج کو نہ صرف بلوچستان بلکہ سندھ بھی لی جاکر کمپوٹر کانٹا کروا کر مل والے یا بیوپاری کو فروخت کرتے ہیں کانٹا کروانے کے بعد پندرہ بیس بوریاں اتار کر پھر بیوپاریوں کو بیچتے ہیں، جب بیوپاری دوبارہ کانٹا کروانے اور رسید لانے کو کہتے ہیں تو وہ وہی اناج جو وزن کروانے کے بعد اتارتے ہیں تو دوبارہ اسی ٹریکٹر میں ڈال کر وزن کرواتے ہیں، تو وزن پورا ہوتا ہے، رسید لیکر اسی بیوپاری کو دیتے ہیں جس سے اس بیوپاری کو ہر ٹریکٹر پر پچیس تیس من کا نقصان ہوتا ہے، ایسے گروہ کے سرغنہ کو پولیس تھانہ خان کوٹ نے پکڑا اور چالان کروایا اور ایسا ہی گروہ کچھ سال قبل شکار پور سندھ میں بیوپارویوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا اب یہ گروہ بڑھتا جا رہا ہے، بیوپاری اور مل اونر ہوشیار رہیں۔


