12ستمبر کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا،پی ٹی آئی

کوئٹہ:پی ٹی آئی کے اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر مشرف نے کہا ہے کہ 12ستمبر کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی،عوام ووٹ کی طاقت کے ذریعے آزمائے ہو ئے لوگوں کو مسترد کردیں گے۔ یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تین سال کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے آزمائی ہوئی پارٹیوں کے امیدواروں کو مسترد کردیا ہے اور 12ستمبر کو انکے تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر انہیں مسترد کردیں گے اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بڑے بڑے جلسوں اور کارنز میٹنگ نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ عوام آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اورانہوں نے قوم اورمذہب پرستوں کو مسترد کردیا ہے اور 12ستمبر کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں