چینی چہریوں کیلئے خطرہ بننے والوں کیخلاف پوری قوت استعمال ہوگی، اپکس کمیٹی

اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم بڑے فیصلے کر کئے گئے جس کے مطابق ہر ہدف کے لیے پرفارمنس کے معیارات اور ٹائم لائنز اور نیشنل کرائسسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل قائم کیا جائے گا، سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں خصوصاً چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے اور شرپسندوں سے ا?ہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا ۔ وزیراعظم کا کہناتھا قوم نے دہشت گردی کی لعنت سے نجات کے لیے بڑی قیمت ادا کی۔تفصیلات کے مابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، ا?رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، وزرائے اعلیٰ وزیراعظم ا?زاد کشمیر، وفاقی وزرا شیخ رشید، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، شوکت ترین اور مشیر قومی سلامتی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہر ہدف کے لیے کارکردگی کے معیارات اور ٹائم لائنز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور پاکستان پر اثرات کا جائزہ لیا گیا، ملکی سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات پر تیزی سے عملدرآمد کرنے اور وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کی نگرانی میں نیشنل کرائسسز انفارمیشن مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں خصوصاً چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، شر پسندوں سے ا?ہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم نے دہشت گردی کی لعنت سے نجات کے لیے بڑی قیمت ادا کی، وزیراعظم نے مسلح افواج، پولیس، انٹیلی جنس ایجنسیوں سمیت دیگر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں