طالبان کی کامیابی سے افریقی جہادی گروپوں کو حوصلہ ملے گا، انٹونیو گوٹریس
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول سے افریقی ملکوں کے مسلح جہادی گروپوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، جو خطرناک ہے۔طالبان کے ساتھ بات چیت کو برقرار رکھنا چاہیے، اور اس کی بنیاد افغان عوام کے ساتھ یکجہتی ہونا چاہیے۔غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو میں انٹونیو گوٹریس نے افریقی ممالک کے سیکورٹی مکینزم کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کو برقرار رکھنا چاہیے، اور اس کی بنیاد افغان عوام کے ساتھ یکجہتی ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments


