آٹا اور چینی چوروں کا احتساب کیوں نہیں ہو رہا‘رانا ثناء اللہ

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت بڑھا کر اے ٹی ایم مافیا نے اپنی جیبیں بھر یں،حکومت کرونا وائرس کا خوف پھیلا کر لوگوں کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتی ہے،حکومت کورونا وائرس کے متعلق اقدامات کرنے میں ناکام نظر آرہی ان خیالات کاظہارانہوں نے لاہو ہائیکورٹ الیکشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ بار ایسوسی ایشن میں ہر سال الیکشن ہوتے ہیں،سیاسی حکومتیں بار کے الیکشن میں مداخلت نہیں کرتیں،ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ہائیکورٹ آیا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ چینی کی قیمت بڑھا کر اے ٹی ایم مافیا نے اپنی جیبیں بھر یں۔حکومت کرونا وائرس کا خوف پھیلا کر لوگوں کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتی ہے،حکومت کورونا وائرس کے متعلق اقدامات کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔حکومتی وزرا ء فوٹوں سیشن کے لیے افغان باڈر پر پہنچے۔انہوں نے کہاکہ نیب کا قانون کالا قانون ہے۔آٹا اور چینی چوروں کا احتساب کیوں نہیں ہو رہا۔اے ٹی ایمز کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی ہے۔احتساب صرف اپوزیشن کا ہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ افغان معاہدے میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں