چین سے ایک اور پرواز حفاظتی و طبی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی

راولپنڈی,بیجنگ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8852 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اورعلاج معالجے کے لیے طبی و حفاظتی سامان کی بڑی کھیپ لیکر اسلام آباد ایرپورٹ پہنچی۔ حفاظتی و طبی سامان میں کورونا وائرس سیفٹی کٹس، ماسک، تھرمامیڑز اور ادویات شامل ہیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر طیارے سے سامان اتارتے ہوئے سامان اور طیارے کو مکمل طور پر ڈس انفیکٹ کیا گیا اور 9 رکنی کرو ممبران کو اسکرینگ کے بعد ایس او پی کے مطابق اسلام آباد کے ہوٹل منتقل کردیا گیا جہاں انہیں قرنطینہ کرکے ٹیسٹ لیبارٹری بجھوائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں