پی ڈی ایم کا ہدف پی پی نہیں بلکہ کٹھ پتلی حکومت ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق ان کا ہدف پاکستان پیپلز پارٹی نہیں بلکہ کٹھ پتلی اور نااہل حکومت ہے، فیصل کریم کنڈی مولانا صاحب پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کی جانب سے مولانا فضل الرحمن پر الزامات کے جواب میں مولانا حافظ حمد اللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق سوالات کرے۔۔انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی در اصل مولانا پر الزامات لگا کر اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں تاہم انہیں یقین ہے کہ فیصل کریم کنڈی جو کچھ کہہ رہا ہے اس میں بلاول اور زرداری کی مرضی شامل ہے اور اگر ایسا ہے تو پھر وہ خود آکر سوال کرے ہم جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق ان کا ہدف پاکستان پیپلز پارٹی نہیں بلکہ کٹھ پتلی، نااہل اور فاشسٹ حکومت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں