ایک عرصہ بعد عوام کو نچلی سطح سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع میسر آیا ہے، ہزار ہ ڈیموکریٹک پارٹی
کوئٹہ :ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ہونے والے انتخابات میں علاقہ مکینوں اور رائے دھندگان سے جمہوری سیاسی نمائندوں کے چناؤن کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصہ کے بعد عوام کو نچلی سطح سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع میسر آگیا ہے عوام اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے جمہوریت،وجمہوری امدادوں کے استحکام، عوام کے حق حاکمیت اور اپنے علاقوں وحلقوں کی ترقی،خوشحالی اور بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ایسے نمائندوں کو ووٹ دیں جن کے کردار ان کی سماجی وسیاسی خدمات سے انہیں آگاہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے نامزد امیدوار انجینئر محمد اسماعیل اعلیٰ تعلیم یافتہ عوام کے بنیادی مسائل سے مکمل طور پر آگاہ اور بلدیاتی نظام سمجھنے والا ایسا امیدوار ہے جو ہمیشہ حلقے کے مسائل کے حل کے سلسلے میں متحرک کردار ادا کرتا رہاہے انجینئر محمد اسماعیل اس سے قبل انفرادی طور پر حلقے کی فلاح وبہبود کیلئے خدمات سرانجام دیتا رہاہے جبکہ اس کے بعد وہ ایچ ڈی پی کے پلیٹ فارم سے متحرک کردار ادا کرکے ایک مضبوط ٹیم کے ساتھ کنٹونمنٹ کے رہائشوں کے مشکلات دور کرنے کیلئے کمر بستہ ہوچکا ہے پارٹی نے ان کی سیاسی،سماجی اور عوامی مفادمیں خدمات کر دیکھتے ہوئے انہیں ٹکٹ جاری کی پارٹی ان کی ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہوکر اس کے حلقہ کی خدمت کیلئے پر عزم ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہے ہمیں امید ہے کہ حلقے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام وارڈوں میں انتخابی قوانین وضابطہ کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے امیدواران اور ان کے حامی پر امن ماحول کے اندر رہ کر عوام کو آزادانہ چاؤن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرے گاموقع اور ماحول فراہم کریں بیان میں پارٹی کارکنوں کو بھی تاکید کی گئی کہ وہ عوام کی رہنمائی کے سلسلے میں ہر پولنگ اسٹیشن کے ترتیب رہ کر ووٹرون کو سہولت فراہم کریں۔


