جنگ کا 20واں سال فتح کا ہونا چاہیے تھا مگر بائیڈن انتظامیہ نے شکست کا سال بنا دیا، ٹرمپ

امریکا میں نائن الیون حملوں کو 20 سال پورے ہوگئے، اس موقع پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کیا ہے۔امریکا میں نائن الیون حملوں کے بیس سال پورے ہونے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا کی بدانتظامی پر صدر بائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔اُن کا کہنا تھا کہ جنگ کا یہ 20واں سال فتح و اعزاز کا سال ہونا چاہیے تھا جسے بائیڈن اور ان کی نااہل انتظامیہ نے شکست کا سال بنادیا۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے موقع پر ہمارے رہنما خراب منصوبہ بندی کی وجہ سے بے وقوف بنے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے وقت ہمارے رہنماؤں کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیا ہورہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں