تربت یونیورسٹی،انٹرنیٹ کی بندش طلباء کو فیل کرنے کی سازش ہے، بی ایس او پجار

تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی وائس چیئرمین بوہیر صالح ایڈوکیٹ اور صوبائی جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں تربت یونیورسٹی کے طلباء کش رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی بندش کو ادارے کی ناکامی قرار دی۔انہوں نے مذید کہا کہ کچھ دنوں سے پورے جامعہ میں انٹرنیٹ کی سہولت کو بند کرکے انہیں امتحانات میں اردو میں تھا فیل کرنے کا ایک نیا سازش شروع کی ہے جسے ہم کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے۔بی ایس او پجار ایسے کرپٹ سسٹم کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریگی جو ہمارے نوجونوں کے خلف ہو تربت یونیورسٹی ایک طلباء کش پالیسی کے ذریعے طلباء ووطالبات کو تاریکی میں ڈال رہی ہے۔انہوں نے اور کہا تربت یونیورسٹی کے انتظامیہ نے کرپشن کے ذریعے نہ صرف ادارے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچائے بلکہ یہاں کے قابل نوجوانون کو مایوسی کی طرف دھکیلا ہے۔ہم نااہل انتظامیہ کو واضع پیغام دیتے ہیں کہ جلد از جلد انٹرنیٹ کھول دیں اور اپنا تعصبانہ رویہ طلباء کے ساتھ ٹھیک کرے وگرنہ ادارے کو سخت لائحہ عمل کا سامنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں