کلی ریکی،نامعلوم چوروں کی ٹرانسفارمرز کے کوئل کی چوری

مستونگ:کلی ریکی میں گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے 2 زمینداروں کے ٹرانسفارمرز کے کوئل نکال کر چوری کرکے لے گئے۔کلی ریکی کے زمینداروں عبدالباسط اور محمد ہارون کا کہنا ہے کہ اس پہلے بھی دو سال کے دوران ہمارے علاقے سے زرعی ٹیوب ویلوں کے 6 سمرسیبل چوری کئے گئے۔مگر کسی بھی واردات میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔انھوں نے سٹی پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ٹرانسفارمر کے کوئل کی چوری میں ملوث افراد کو فوری طور گرفتار کرکے ہمارے سامان برآمد کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں