پاکستان میں کورونا کے 58 فیصد کیسز ایک دوسرے سے منتقل ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرل سینٹر

اسلام آباد، نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر نے یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 58 فیصد کیسز مقامی طور پر ایک دوسرے میں منتقل ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز میں سے 42 فیصد کیسز کی ٹریول ہسٹری ہے یعنی یہ 42 فیصد افراد بیرون ممالک سے پاکستان آتے وقت کورونا میں مبتلا تھے جب کہ 58 فیصد کیسز ایسے ہیں جو مقامی طور پر ایک شخص سے دوسرے شخص میں وائرس منتقل ہوا۔کمانڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں بدھ تک مجموعی طور پر 78 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 6506 مصدقہ کیسز سامنے آئے جب کہ 124 افراد اب تک کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔کمانڈ کنٹرول سینٹر کا بتانا ہیکہ ملک بھرمیں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 1645 ہوگئی ہے۔واضح رہیکہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 42 ہلاکتیں خیبرپختونخوا اور سندھ میں 41 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ……………….

اپنا تبصرہ بھیجیں