کوئٹہ،تمام ہوٹلوں، ریسٹورنٹ، اور ٹرانسپورٹرز میں بغیر ویکسینیشن کارڈ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ :ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ایک سرکلر کے مطابق شہر کے تمام ہوٹلوں، ریسٹورنٹ، گیسٹ ہاؤس، شاپنگ اور ٹرانسپورٹرز میں بغیر کرونا ویکسینیشن کارڈ داخلے کی اجازت نہیں جبکہ ڈرائیور حضرات بغیر ٹیکے والے افراد کو اپنی ٹرانسپورٹ/ٹیکسی میں نہ لے جائیں۔ مالز اور میرج ہال،ہوٹلوں، ریسٹورنٹ، گیسٹ ہاؤس، شاپنگ مال اور میرج ہال کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انٹری پوائنٹ پر کسٹمر کا ویکسینیشن کارڈ چیک کرے اگر کوئی بغیر ویکسینیشن شخص احاطے میں پایا گیا تو خلاف ورزی کی صورت میں پورا احاطہ سیل کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں