ڈھاڈر،بجلی بحران سے معمولات بری طرح سے متاثر،پینے کیلئے صاف پانی کا حصول مشکل
بولان:ڈھاڈر،بجلی بحران کی اپ اینڈ ڈاؤن سے معمولات بری طرح سے متاثر،پینے کیلئے صاف پانی کا حصول مشکل،سوئی گیس بحران الگ سے ڈھاڈر کے شہری بنیادی سہولتوں کیلئے ترس گئے حالات دن بدن بدحالی کی طرف جانے لگے بنیادی مسائل کے بھنور میں پھنسے شہریوں کو سہولیات دی جائے عوام۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر کے باسی دور حاضر میں بیسوی صدی کے طرز زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بجلی گیس پانی بنیادی ضروریات زندگی شہری حصول کیلئے پریشان صورتحال گھمبیر صورت اختیار کرچکا ہے شدید گرمی حبس میں بجلی پانی گیس کی فراہمی ممن نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے دوسری جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی بھی معدوم ہوتا دکھائی دے رہا ہے سیاسی جماعتوں کی چپ سادھنے سے عوام سوشل میڈیا کا سہارا لینے لگے بجلی گرڈ اسٹیشن،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اپ اینڈ ڈاؤن،صاف پانی کا حصول،گیس کی عدم فراہمی کیلئے سوشل میڈیا ٹریڈ چلانے لگے لیکن ارباب اختیار کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں جس سے شہری دشواریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ڈھاڈر کے عوامی حلقوں نے بیان میں اعلیٰ حکام کا توجہ مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر کے شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔


