سرحد پر داعش کو منظم ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا، ایرانی صدر

تہران :ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سرحد پر داعش کو منظم ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ تاجکستان کے دورے کے اختتام پر انہوں نے ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو سرحد پر منظم ہو کر خطے کے دیگر ملکوں پر حملے کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ ایرانی صدر نے کہا افغانستان میں داعش کی موجودگی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لیے باعث فکر ہے۔ ایران اور افغانستان کے درمیان قریب نو سو کلومیٹر طویل سرحد ہے۔ طالبان کی سابقہ حکومت کو تہران نے تسلیم نہیں کیا تھا البتہ اس بار اس کا رویہ نرم دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا افغانستان میں تمام افغان عوام کی نمائندہ حکومت بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں