افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول جلد کھولے جائیں گے، نئی افغان حکومت

کابل :افغانستان میں سکول جلد کھول دیئے جائیں گے‘لڑکیوں کے لئے علیحدہ سے تعلیم کے انتظامات کئے جا رہے ہیں -ترجمان افغان حکومت ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول جلد کھول دیے جائیں گے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ حکومتی عہدے دار لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کے انتظامات کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لڑکیوں کے لیے علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کے لیے انتظام کیا جارہا ہے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ انتظامات مکمل ہونے پر تفصیلات سے میڈیا اور لوگوں کو آگاہ کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں