کوئٹہ،بارش کے بعد متعدد علاقوں میں گیس غائب

کوئٹہ: کوئٹہ میں بارش شروع ہونے کے بعد گیس متعد د علاقوں سے غائب تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا مختلف عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں معمول بن چکا ہے کہ جب بھی بارش یا سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے تو گیس انتظامیہ گیس پریشرکم کردیتی جو نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے عوام کو اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے واضح رہے کہ کورنا وائرس کے باعث تمام کھانے پینے کے ہوٹل بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں