نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق عمران خان کا بیان خوش آئندہ ہے، بلاول بھٹو
کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو خوش آئند قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹونے کہا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے، میری تجویز ہے کہ اس معاملے پر وزیراعظم پارلیمان میں بھی بحث کرائیں،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اب تک اس اہم معاملے پر پارلیمان میں بحث نہیں ہو سکی،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خطے کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے،افغانستان سے متعلق فیصلہ افغان عوام کو کرنا ہے، افغان عوام کو ان کے حقوق دینا ہوں گے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے۔
Load/Hide Comments


