مستونگ، کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد 9 ہوگئی، ایک ہی فیملی کے ہیں

مستونگ:مستونگ میں کوروناوائرس کے مثبت کیسوں کی تعداد 9 ہوگئی تمام افراد ایک ہی فیملی کے ہیں تفصیلات کے مطابق مستونگ میں کوروناوائرس کے مزید سات افراد کے ٹیسٹ رزلٹ مثبت آگئے کورونا وائرس کے تمام مریض شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر خلیل ترین کے فیملی اور ایک قریبی رشتہ دار کے ہیں مثبت مریضوں میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل ہہیں ڈاکٹرخلیل ترین کے فیملی کے 9 افراد کے ٹیسٹ دو روز قبل فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ ارسال کئے تھے جس تمام 9 مریضوں کو شیخ زائد ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔جبکہ مزید 20 ٹیسٹ کا رزلٹ آنا باقی ہے۔اور مزید افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لئے جارہے ہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے محلہ زرخیل کیلئے 130 پیکٹ راشن ارسال کردیا۔ سیل محلہ میں اور گھروں میں اسپرے بھی کیا جارہاہے۔مستونگ کے عوام سے گزارش ہیکہ سوشل ڈسٹنس قائم کریں۔اور بغیر ضرورت کے اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور ماسک گلوز کا استعمال کیاکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں