کورونا سے متاثرہ امریکی معیشت کو 3مرحلوں میں کھولنے کی تجویز

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث شدید متاثر امریکی معیشت کو 3 مرحلوں میں دوبارہ کھولنے کی تجویز پیش کر دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت کو دوبارہ کھولنے کی طر ف جائیں گے، تازہ ترین اعداد و شمارکی بنیاد پر ہمارے ماہرین کی ٹیم متفق ہے کہ ہم اپنی جنگ کا اگلا محاذ شروع کر سکتے ہیں، اسے ہم "امریکا کو دوبارہ کھولیں گے” کا نام دے رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم یہی کرنے جا رہے ہیں اور امریکا کو دوبارہ کھولنے جا رہے ہیں، امریکا کو کھولنے کے لیے ایک وقت میں ایک محتاط قدم اٹھائیں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم امریکا کوایک ساتھ بالکل نہیں کھول رہے، امریکی معیشت کی بحالی تین مراحل پرمشتمل ہو گی اور اس عمل کا انچارج وائٹ ہاس نہیں بلکہ ریاستوں کے گورنر ہوں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ گورنرز نے ریاست بند رہنے کی ضرورت سمجھی تو ہم انہیں ایسا کرنے دیں گے، اگرریاستوں کے گورنرنیسمجھا کہ معیشت کو دوبارہ کھولنے کا وقت آگیا ہے تو ہم انھیں اس کی بھی آزادی دیں گے، گورنروں کوجلد از جلد بحالی کے لیے رہنمائی بھی دیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے مجوزہ گائیڈ لائنز ریاستوں کے گورنرز کو بھجوا دی ہیں جس میں لوگوں کی مرحلے وار کام پر واپسی کا پلان شامل ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے معیشت کی دوبارہ بحالی کے لیے کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں